گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سیاسی ضرورت کے سواکچھ نہیں،گورنر پنجاب چودہدری محمد سرور

لاہور (گلف آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کوریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دَور گزر چکا ،اب ادارے آزاد ہیں،پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے ، الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ان کی سیاسی ضرورت کے سواکچھ نہیں ،اداروں پر دباﺅ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا،پنجاب میں کورونا وباءکے دوران میڈیکل یونیورسٹیز نے ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے ذریعے عوام کو جو صحت کی سہولت فراہمی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاﺅس لاہور میں جرنل آف پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر سرفراز ہمایوں، سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر)عثمان،وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ،ڈاکٹر صومیہ اقتداراور پروفیسر عزیز الرحمن سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کافی عرصے سے احتجاج کی سیاست کر رہی ہے او ر ہر بار ان کو حکومت کے خاتمے کی امید لگ جاتی ہے مگر 2023 تک حکومت کے خاتمے کی ان کی آس بار بار ٹوٹے گی۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی بقاءکے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی چٹان جیسی مضبوط ہے، کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف عوام کے اعتماد اور عمران خان کی جدوجہد سے اقتدار میں ہے ،حکومت ملک کو آگے جبکہ اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کسی قسم کی سیاسی تفر یق نہیں ہوگی ،ہم پنجاب کے تمام حلقوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھر پور کام کریں گے اورالحمد اللہ ہم نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کو مزید تیزکر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وباءکے دوران میڈیکل یونیورسٹیز نے ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے ذریعے عوام کو جو صحت کی سہولت فراہمی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں