اکشے کمار

مندروں میں دودھ، تیل ضائع ہو رہا ہے، کسان بھوکے مر رہے ہیں،اکشے کمار

بھارت (گلف آن لائن)مشہور بھارتی اداکار اکشے کمار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بھارت میں کسان بھوک سے مر رہے ہیں جب کہ دوسری جانب مندروں میں تیل، دودھ اور ناریل ضائع کیا جا رہا ہے۔ اکشے کمار نے کہا کہ آخر کیوں بھارت میں مندروں کے اندر اتنا زیادہ دودھ، تیل اور ناریل ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کہاں لکھا ہے کہ گاڈ نے کہا ہو مجھے دودھ دینا یا ہنومان نے کہا ہو کہ مجھے تیل ہی ڈالنا؟ کیونکہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنا سب کچھ کس لیے ضائع کیا جا رہا ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ ہمیں اس سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے کہ چیزوں کو بدلنا ہو گا تاکہ حقیقی تبدیلی آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان کی خوشنودی کے لیے سب سے اچھی چیز ہے کہ اچھے کام کیے جائیں اور اس کے لیے آپ کو کسی مندر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں