فواد عالم

قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلہ ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور صرف 87 رنز کی لیڈ دے سکی. پاکستان نے 88 رنز کا تعاقب 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اننگز پہلی میں اپنے کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی ، ان کے 109 رنز کی اننگز پاکستانی ٹیم کے لئے بہت اہم قرار پائی.دوسری طرف بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے خوبصورت بولنگ کی اور اپنے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں