فرینکفرٹ (گلف آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے ۔اسی حوالے سے جرمنی کے شہر سٹُٹ گارٹ ریلی نکالی گئی جس مقررین مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے سامنے مودی سرکار کا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا۔ سٹُٹ گارٹ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کی تنظیم منیر شیخ اورلالہ طفیل اور عبدالغفور ۔چنگیز خان اور چوہدری نواز چوہدری اسلم کی قیادت صدر منیر شیخ نے کی۔
ریلی میں ڈاکٹر ظفر نوری ، منظور بٹ اور چودھری آصف سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹیزکے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر محمود بٹ خصوصی طور پر قافلے کے ساتھ فرینکفرٹ سے سٹُٹ گارٹ پہنچے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عنصر محمود بٹ کا کہنا تھا کہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس کشمیری بنیادی حقوق سے نہ صرف محروم ہیں بلکہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں بربریت اور درندگی کی انتہا کرد ی ہے۔
جنت نظر وادی کو تعصب پسند مودی سرکار نے جہنم بنا دیا ہے۔اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں ۔ عنصر محمود بٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔۔کشمیریوں سے اظہار یکجختی