کورونا وائرس

مزید ایک ہزار 48 افراد کورونا کا شکار ،26 مریض زندگی کی بازی ہار گئے.

اسلام آباد(گلف آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار48 افراد کورونا وبا کا شکار ہوئے اور 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق ، ایک ہزار48 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار077 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار19 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب ایک لاکھ 64 ہزار 268 کیسز، خیبرپختونخوا 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 42 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 487 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں