اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کا فرنٹ مین ہے،چیئرمین نیب لاپتہ ہیں اور عمران خان کے فرنٹ مین شہزاد اکبر چیئرمین نیب بنے ہوئے ہیں،ملک میں آنے سے نوازشریف کو کوئی نہیں روک سکتا، جعلی چور، کرپٹ، نالائق، نااہل اور غنڈوں سے نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں چاہیے، نوازشریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کچھ وزراءکو صبح صبح تماشا لگانے کی عادت ہوتی ہے.
پاکستانی عوام ڈھائی سالوں سے سزا کاٹ رہی ہے، ان لوگوں کو شرم اور حیا آتی ہے جن میں شرم ہو،ان کو لایا ہی کمیشن اور کرپشن کرنے کیلئے ہے،عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراءنہیں ٹاو ٹس رکھے ہیں،اس وقت ٹاو ٹس اور فرنٹ مین کی حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی اور آٹا چوری کے ذریعے کرپشن کی جا رہی ہے،عمران خان جہاں سے کمانا چاہتے ہیں وہاں اپنے ٹاو ٹس اپوانٹ کر رکھے ہیں۔
شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاو نڈ کمیشن مانگ رہا تھا،شہزاد اکبر،چیئرمین نیب نیازی گٹھ جوڑ کیساتھ ڈیوڈ روز کو بھی ملایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کیا یہ عمران خان کا ذاتی لین دین تھا کہ شہزاد اکبر اور کاوے موسوی کی ملاقات کروائی،جب معاملہ نیب اور براڈ شیٹ کا ہے تو شہزاد اکبر کاوے موسوی سے کیوں ملا،ڈیوڈ روز کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف سٹوری ڈیلی میل میں لگائی گئی،سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ ایسڈ ریکوری یونٹ کے سربراہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا کہا تھا،ڈھائی سالوں میں جس شخص کو کوئی نہیں جانتا تھا اسے مشیر داخلہ بنایا گیا.