شہید بھٹو نے عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کےلئے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے،شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کےلئے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے،تباہی سرکار ان اسٹورز پر بھی اشیا ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قیمتوں کے اشاریے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری کے مہنے میں کھانے پینے کی 25 اشیا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے،تباہی سرکار مگر ان اسٹورز پر بھی اشیا ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں