اسلام آباد (گلف آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31948 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے 90 لاکھ 22 ہزار 124 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وائرس کا شکار افراد کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہوگئی ہے۔
سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 412، پنجاب ایک لاکھ 72 ہزار 683 ، خیبر پختونخوا 72 ہزار 615، بلوچستان میں 19 ہزار 66 ، اسلام آباد 44 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 280 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید ایک ہزار 35 افراد نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 406 ہوگئی۔ملک میں کوویڈ 19 سے مزید 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس طرح ملک بھر میں اس اب تک اس وبا سے مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 85، اسلام ا?باد میں 501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار184ہے، جن میں سے ایک ہزار 529 کی حالت تشویشناک ہے۔
دو کالم