عثمان بزدار

رمضان میں سستی کھانے کی اشیاء کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور (گلف آن لائن) رمضان المبارک کے مہینے میں حکومت پنجاب عوام کو سستی اور اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ، اس بات کا اعلان صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کیا۔ گلف نیوز کےمطابق ، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ حکومت پنجاب نے ماہ رمضان کے لئے 7 ارب روپے کی سبسڈی بھی رکھی ہے تاکہ صوبے کے لوگ مناسب قیمت کا کھانا خرید سکیں.

انہوں نے ٹویٹ کیا ، “25 شعبان سے عید تک حکومت 7 ارب روپے کی سبسڈی کے ساتھ 313 رمضان بازاروں کے ذریعے سستی قیمت پر اچھے معیار کے آٹے ، چینی ، دالوں ، سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں