وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق رواں سال 11نئی پناہ گاہوں کا افتتاح کیا گیا.

اسلام آباد (گلف آاان لائن) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت رواں سہ ماہی میں ملک کے مختلف حصوں میں 11پناہ گاہوں (شیلٹر ہومز) کا افتتاح کیا گیا ہے جن میں 5 پناہ گاہیں (شیلٹر ہومز) کراچی میں ، 4 بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، گوادر اور لسبیلہ میں جبکہ ایک ایک پناہ گاہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع سکردو اور مردان میں بالترتیب قائم کی گئی ہیں۔ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ مزدورں تک رسائی کیلئے یہ پناہ گاہیں کم آمدنی والے اور مہاجر مزدوروں کے رہائشی علاقوں میں قائم کی گئی ہیں۔

پناہ گاہ کا تصور وزیر اعظم کے بے بس اور لاچار افراد کو سہولت کی عکاسی کرتا ہے۔ پناہ گاہیں لوگوں کو موسم کی شدید صورتحال اور سرد درجہ حرارت سے محفوظ رکھتی ہیں۔گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم نے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویڑن کو پناہ گاہوں کے معیار کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس کے بعد سے کام کو تیزی سے کیا گیا اور ایک فریم ورک تیار کیا گیا جس کے تحت اسلام آباد میں تمام پانچوں پناہ گاہوں کے معیار کو اپ گریڈ کیا گیا۔

ہر پناہ گاہ میں 500کے قریب افراد کو مفت کھانا اور رات کے قیام کیلئے100بستروں کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں 24;47;7 بیک اپ کیساتھ کیمرے کام کرتے ہیں ، صاف چادریں ، گرم پانی کی سہولت کیساتھ غسل خانے، ہفتے کے 7دن کھانے کیلئے سیلف سروس ہالز اور کھانا شفٹوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔ ہر پناہ گاہ میں لانڈری، ہا وس کیپنگ سروس اور مسجد موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں کو صحیح جگہ پر قائم کرنے کیلئے پروٹوکول موجود ہیں۔ فنڈنگ ماڈل کے مطابق ہر پناہ گاہ کا اپنا اکا ونٹ ہے اور ضروری سامان کیلئے حکومت مالی اعانت کو یقینی بناتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں