سری لنکا کے سیاحتی وفد کالاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ.

لاہور (گلف آن لائن) سری لنکا کے سیاحتی وفد نے منگل کے روز لاہور میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور مغلیہ فن تعمیر کو دیکھا۔14 رکنی وفد کے ارکان پہلے تاریخی بادشاہ مسجد گئے جہاں انہوں نے مسجد کے مختلف حصے دیکھے ،قرآن گیلری بھی گئے جہاں سونے کی تاروں سے تیار کردہ قرآن پاک کا نادر نسخہ بھی رکھا ہوا ہے۔وفد کے ارکان نے مغلیہ تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد میں وفد کے ارکان شاہی قلعہ بھی گئے جہاں انہوں نے دیوان عام اور دیوان خاص کا دورہ بھی کیا جبکہ شیش محل کی خوبصورتی کو بہت سراہا۔

سری لنکن وفد کے سربراہ ڈاکٹر والپولا کیاندہ نے پاکستان کے ثقافتی ورثے کی بہت تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیاحت کے فروغ کے روشن امکانات موجود ہیں۔سری لنکن وفد کی قیادت ڈاکٹر والپولا کیاندہ کر رہے ہیں۔وفد وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذہبی حوالے سے سیاحت کے فروغ کے ویژن کے مطابق ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں