ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی عوام سے کورونا کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کی اپیل کی ہے۔ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا آکاونٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی اور مشکل حالات میں مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میں اپنی سالگرہ مناؤں تاہم میں تمام عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ ان مشکل حالات میں متحد ہوجائیں اور ایک ہو کر لڑیں۔