ڈاکٹر یاسمین راشد

عوام اعتکاف گھر پر ہی کریں، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (گلف آن لائن) صوبائی وزیر برائے صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عید سادگی سے منائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے. ‌

اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس صورتحال سے نکلیں، یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں۔ ‌ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں مثبت کیسز میں کمی آئی ہے، پنجاب میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں