اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,510,56 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 550 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 882,928 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ99 ہزار 913 ، پنجاب میں 3 لاکھ 28 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 224، اسلام آباد میں 79 ہزار 371، بلوچستان میں 23 ہزار 931 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 286 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 428 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد67 ہزار 665 ہے۔