فردوس اعوان

کوئی پیار سے وزیراعظم کی جان تو لے سکتا ہے لیکن بلیک میلنگ نہیں کرسکتا ، فردوس اعوان

لاہور (گلف آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پیار سے کوئی وزیراعظم کی جان تو لے سکتا ہے لیکن بلیک میلنگ کرکے ان کے سر کا بال بھی نہیں لے سکتا۔ ‌لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں تھے ، ہیں اور رہیں گے، تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

فردوس عاشق کاکہنا تھاکہ وزیراعظم نہ خود کرپٹ ہیں، نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے، سیاسی یتیموں کے ٹولے میں موجود درباریوں اور کنیزوں کے درد سے بخوبی آگاہ ہیں، وہ ڈاکٹر ہیں، انہیں معلوم ہے کہ کس کی سرجری ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں