ملک میں 30 سے 40 سال تک کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا.

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک میں 30 سے 40 سال تک عمر کے افراد کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ویکسینیشن سینٹرز پر معمول سے زیادہ رش لگ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں لگی ہے۔ انتظامیہ نے معمول سے زیادہ رش کی وجہ سے ویکسینیشن سینٹرز پر عملے میں اضافہ کردیا ہے۔

این سی او سی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 30-40 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔ 1166 پر CNIC بھیج کر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ ایس ایم ایس موصول ہونے پر مقررہ تاریخ کو یا اس کے بعد مذکورہ ویکسینیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں