فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، شہریوں نے فلسطین کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور نعرے بھی لگائے۔ مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کے تحت نکلنے والی ریلیاں مختلف علاقوں سے شروع ہوکر پریس کلب پر جمع ہوگئیں۔
احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں مذہبی و سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں پشاور میں بھی بڑا عوامی اجتماع ہوا اور جمعیت علمائے اسلام کے تحت احتجاجی مظاہرے میں عوام نے بھر پور شرکت کی جبکہ لاہور میں بھی تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مختلف اداروں کے تحت الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔
آزاد کشمیر میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور ان کی کابینہ نے بھی شرکت کی۔ ریلیوں اور احتجاج میں مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ اسرائیلی ظلم و بربریت پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا.