کپتان بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی اگلے سال ہوگی.

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و اسٹار بلے باز بابر اعظم کی شادی اگلے سال ہوگی. کپتان بابر اعظم کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہوا ہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ ‌ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے پایا ہے اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔

مزید پڑہیں: سابق کپتان اظہر علی کا کپتان بابر اعظم کو شادی کا مشورہ.

بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں