لاہور (گلف آن لائن) پاکستان ریلوے نے فیض احمد فیض کے نام سے نئی مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیض احمد فیض ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی نے کیا۔ ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین 7 اکانومی کلاس کوچزپر مشتمل ہوگی۔
پاکستان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین لاہور اورنارووال کے درمیان چلائی جائے گی جو روزانہ شام سوا 7 بجے لاہور سے چل کررات 9 بج کر 40 منٹ پرنارووال پہنچا کرے گی، نارووال سے ٹرین صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی اور7 بج کر 55 منٹ پرلاہور پہنچا کرے گی۔