کورونا وائرس

کورونا کے باعث مزید 92 افراد جاں بحق، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ.

اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,367,920 ہوگئی ہے۔‌‌ ‌گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 028 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 926,695 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488 ، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، اسلام آباد میں 81 ہزار 446، بلوچستان میں 25 ہزار 370 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد53 ہزار 099 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں