عمران خان

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل پر وزیراعظم عمران خان افسوس کا اظہار کیا اور مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ کینیڈا میں دہشت گردی کا واقعہ افسوس ناک اور مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کو ظاہر کرتا ہے ‌‌. بین الاقوامی برادری کو اس کے خلاف مل کر کوششیں کرنا ہوں گی.کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں مسلمانوں سے تعصب کا واقعہ اتوار کو پیش آیا، صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ٹرک ڈرائیور نے چار افراد کو کچل کر قتل کر دیا، واقعہ پیر کو رپورٹ ہوا.

کینیڈا میں مسلم خاندان کے چار افراد کی زندگیاں چھین لی گئیں،صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ٹرک ڈرائیور نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلم خاندان کے پانچ افراد کو گاڑی تلے روند ڈالا، نو سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں