حامد میر

حامد میر نے فوج کے خلاف متنازعہ بیانات پر معافی مانگ لی.

اسلام آباد(گلف آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے گزشتہ دنوں دیے گئے فوج مخالف بیان پر معافی مانگ لی. انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ سے پہنچنے والی تکلیف پر میں تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں۔ ‌‌تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے)کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تقریر میں ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر معذرت کرلی ہے۔

حامد میر نے کہا کہ” میں فوج کا بحیثیت ادارہ احترام کرتا ہوں، میں نے سیاچن سے لے کر لائن آف کنٹرول تک اور فاٹا سے لے کر بلوچستان تک فوجیوں کی قربانیوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور ان کی کوریج کو باعث فخر سمجھا ہے، میری تقریر کا مقصد ہر گز کسی کی دل آزاری یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں