روس

روس نے پاکستانی چاول کی برآمدات سے پابندی ہٹا دی،برآمد شروع

اسلام آباد (گلف آن لائن) روس نے پاکستانی چاول کی برآمدات سے پابندی ہٹا دی چاول کی برآمدات شروع ہو گئی. پاک روس تعلقات مزید مضبوط ہونے لگے،روس نے پاکستانی چاول کی برآمدات سے پابندی ہٹادی،روس کی جانب سے پاکستانی چاول پر پابندی 2018 میں لگائی گئی تھی، پاکستان آج سے روس کو چاول برآمد کرے گا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ پر تصدیق کردی۔

مشیرتجارت نے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ روس نے گیارہ جون سے پاکستان کے چاول کی برآمد کی اجازت دے دی ہے،ابتدائی طور پر چار کمپنیوں کو اجازت ملی ہے،اسے پاکستان اور روس کے تجارتی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں