اوگرا

اوگرا، پیڑرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافے کا امکان.

اسلام آباد (گلف آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں