ملتان سلطان

ملتان سلطان نے پی ایس ایل کا کوالیفائنگ راونڈ جیت کر فائنل میں‌جگہ بنا لی.

ابوظہبی(گلف آن لائن) پی ایس ایل کے کوالیفائر راونڈ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ‌ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد اخلاق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب بھی کھاتہ کھولے بغیر شان مسعود کو آسان کیچ دے بیٹھے جب کہ افتخار احمد بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں