بھارتی کامیڈین جونی لیور پاکستانی اداکار ہ سیمی راحیل کے مداح نکلے.

لاہور (گلف آن لائن) بھارتی لیجنڈ اداکار جونی لیور پاکستان کی سینئر اداکار سیمی راحیل کی اداکارہ کے مداح نکلے، پوجا بھٹ نے ہمسایہ ممالک کے فنکاروں کے درمیان اس گفتگو کو سرحد پار دوستی کی مثال قرار دیدیا۔ ‌‌خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سیمی راحیل اور جونی لیور کے درمیان ویڈیو کال رابطہ ہوا۔

سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر ویڈیو کال کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب انڈین فلم کے ایک لیجنڈ اداکار آپ کو یہ بتانے کیلئے کال کریں انہیں ایک کردار میں آپ کی اداکاری بے حد پسند آئی ، یہ ایک بہترین اور یادگار لمحہ ہوتا ہے۔ ‌

اپنا تبصرہ بھیجیں