افغان طالبان کا افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ!

کابل (گلف آن لائن) افغان طالبان کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے زیر استعمال دو امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرائے ہیں، طالبان کے مطابق انہوں نے قندوز ایئر پورٹ پر جنگی حکمت عملی کے تحت دو امریکی ہیلی کاپٹر (Sikorsky UH-60 Black Hawk) تباہ کر دیئے ہیں،یہ دو امریکی ہیلی کاپٹر افغان فضائیہ کے استعمال تھے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ‌ ٹویٹر پر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملوں کے دوران افغان فضائیہ کو متعدد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے،ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر ڈرون ویڈیو جاری کی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ہیلی کاپٹرز کو آگ لگی ہوئی ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی بیانات، ویڈیو اور خطرات سے متعلق خطوط پر توجہ نہ دی جائے،یہ جعلی مواد جنگ زدہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلایا جا رہا ہے،ان مواد کا ہمارے سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں