لاہور( گلف آن لائن) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ساڑھے 56ارب کی کرپشن کی آڈٹ رپورٹ پر عثمان بزدار سے استعفیٰ لینا چاہیے،265ارب کا ریکارڈ غائب ہے ،چشم کشا رپورٹ عوام کی آ نکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ اپنے بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیر اعلی کو بغیر اشتہار بھرتیوں کا جواب دینا پڑے گا ،سوال ہے کہ نیب کب جاگے گا؟۔
انہوںنے کہاکہ ملکی قرضے کوانتہائی نہج پر پہنچانے والے حکمران ہی مہنگائی کے ذمہ دار ہیں،آ ٹا مہنگا ،روٹی مہنگی،سبزی مہنگی،دال مہنگی،عوام کھائیں یا مر جائیں؟،ترسیلات زر ،نان ٹیکس آ مدن اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے ملک تباہ ہو گا،پیپلز پارٹی کپتان اور اس کی ٹیم کا اصل آ ڈٹ کرے گی ۔