عمران خان

امید ہے رواں مالی سال کے لیے 8 ہزار 295 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف آسانی سے پورا کرلیں گے، عمران خان

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے جو اس کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل سے 51 فیصد زائد ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کی ٹیکس وصولیوں کی شرح سے امید ہے کہ رواں مالی سال کے لیے 8 ہزار 295 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف آسانی سے پورا کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں