اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان جی ایس ٹی کے معاملات کے حوالے سے تعاون پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ این ٹی سی کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکس کے حوالے سے مل کر کام کریں گی،این ٹی سی کے ذریعے پاکستان میں کاروبار میں آسانی میں کاروباری لاگت میں کمی ممکن ہوسکے گی، ٹیکس کے زیر التواء معاملات کو حل کیا جائے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیشنل ٹیکس کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزرائے خزانہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان جی ایس ٹی کے معاملات کے حوالے سے تعاون پر زور دیا ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ این ٹی سی کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکس کے حوالے سے مل کر کام کریں گی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ این ٹی سی کے ذریعے پاکستان میں کاروبار میں آسانی میں کاروباری لاگت میں کمی ممکن ہوسکے گی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو شرکاء کو نیشنل ٹیکس کونسل کے ٹی او آرز سے متعلق بریفنگ دی ۔اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر اور صوبائی خزانہ کے حکام نے ٹیکس مسائل اور نتائج پر بریفنگ دیا، صوبائی وزرائے خزانہ نے وفاقی حکومت کے اقدامات کا خیر مقدم کیا، صوبائی وزرائے خزانہ نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے بہتر اقدامات کی یقین دہانی کرئی۔
وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس کے زیر التواء معاملات کو حل کیا جائے۔