لاہور( گلف آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی کی رحلت نے ہر پاکستانی کو غمزدہ کر دیا،سید علی گیلانی کشمیریوں کے عزم استقلال اور جذبہ حریت کا استعارہ تھے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام ،پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر سے محبت ان کے ایمان کا حصہ تھی ،دوران ِ نظر بندی ان کی رحلت نے بھارتی جمہوریت کو مزید داغدار کیا ہے۔