پولینڈ اور بیلا روس

افغان مہاجرین کا بحران،پولینڈ اور بیلا روس کی سرحد پر ایمرجنسی کا فیصلہ

وارسا(گلف آن لائن)پولینڈ کی حکومت نے ملکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولینڈ اور بیلا روس کی سرحد پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولش حکومت نے ملکی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ بیلا روس کے ساتھ ملکی سرحد پر ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیں۔ اس کا مقصد پولینڈ کے پڑوسی ممالک کی سرحدوں کی طرف سے غیر قانونی تارکین وطن یا مہاجرین کے پولینڈ کی طرف بہا ئوکو روکنا ہے۔

حکومت نے غیر ملکی عناصر کے ممکنہ خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے پولینڈ میں مظاہرین کے اقدامات کو بطور دلیل پیش کیا ۔ پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر کئی ہفتوں سے غیر قانونی مہاجرین کی بڑی تعداد کا بڑھتا ہوا سیلاب گہری تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔ دریں اثنا افغانستان کے 30 سے زائد مہاجرین گزشتہ تین ہفتوں سے بھی زیادہ عرصے سے ایک طرف بیلاروس کے سکیورٹی گارڈز اور دوسری جانب پولینڈ کی مسلح افواج کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں۔

ان میں سے کچھ بیمار ہیں اور ان کی خوراک تک رسائی بھی محدود ہے۔ اب موسم خراب ہونا شروع ہو گیا ہے، بارشوں کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی ان مہاجرین کے لیے اضافی مسائل لے کر آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں