اسلام آباد (گلف آن لائن)اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.4 فیصد کی سطح پر برقرار،گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.6 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 8.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 8.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،اگست میں ٹماٹر 17.84 فیصد، سبزیاں 12.52 فیصد مہنگی،دودھ اور آلو تقریبا 2 فیصد، گھی 1.75 فیصد مہنگا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ چینی 1.36 فیصد، کوکنگ آئل 1.11 فیصد مہنگا ہوا،البتہ چکن 12 فیصد، پھل 7.75 فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا بھی 5.18 فیصد، مصالحہ جات 2.75 فیصد سستے ہوئے، اگست میں دال مونگ 2.35 فیصد، انڈے 1.64 فیصد سستے۔ رپورٹ کے مطابق موٹر فیول 2.80 فیصد، تعمیراتی سامان ایک فیصد مہنگا،ایک ماہ میں دوائیں 0.67 فیصد مہنگی ہوئیں۔