متھیرا

پہلے اپنی بہت زیادہ فکر کرتی تھی اب خود کو فکر وں سے آزاد کر لیا ‘ متھیرا

لاہور(گلف آن لائن ) نامور اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ خود کو فکر سے آزاد کر لیا ہے ، بیشک میرا وزن بڑھ رہا ہے لیکن میں ڈائٹنگ کے ذریعے اپنا وزن کم نہیں کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں متھیرا نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ میں مجھے اپنی بڑی فکر رہتی تھی لیکن اب میں نے خود کو اس سے آزاد کر لیا ہے ، میں کسی ڈائٹنگ پلان پر عمل کر رہی ہوں او رنہ بھوکے رہ سکتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈائٹنگ کر کے وزن کم کرنے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میں نے مستقبل ایسا کچھ سوچا ہے البتہ اپنی ورزش کا سلسلہ جاری رکھوں گی کیونکہ اس عادت سے آپ چست و توانا رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں