انٹر بینک

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری

کراچی (گلف آن لائن )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.80روپے سے بڑھ کر166.90روپے اور قیمت فروخت 166.90روپے سے بڑھ کر167روپے پر جا پہنچی،

اسی طرح20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 167روپے سے بڑھ کر167.20روپے اور قیمت فروخت167.40روپے سے بڑھ کر167.60روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.50روپے سے بڑھ کر197روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر198.50روپے ہو گئی،

اسی طرح 1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید228.80روپے سے بڑھ کر229.50روپے اور قیمت فروخت230.50روپے سے بڑھ کر231.50روپے پرجا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں