برآمدات کا ہدف

حکومت اگست میں برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

کراچی(گلف آن لائن)حکومت اگست میں برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی برآمدات میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ اگست میں برآمدات ہدف سے 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور جولائی کے مقابلے میں 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم رہیں۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داد کے مطابق اگست میں برآمدات ہدف سے 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ اگست کیلئے برآمدات کا ہدف 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ بارشوں سے شپمنٹس میں تاخیر کے باعث اگست میں برآمدات کی گروتھ متاثر ہوئی۔ مشیر تجارت کے مطابق اگست میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2020 میں برآمدات ایک ارب 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں