سعودی عرب

سعودی عرب کا فلسطینی ٹور آپریٹرز سے عمرہ درخواسیں وصول کرنے کا فیصلہ

عمان (گلف آن لائن)مملکت سعودی عرب نے وزارت برائے اوقاف اور مذہبی امور سے اہل فلسطینی حج اور عمرہ کمپنیوں کے معاہدے کے تحت عمرہ کی سعادت کے لیے شہریوں سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔ سال 2021-2022 کے عمرہ سیزن میں عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند افراد سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے انڈر سیکریٹری حسام ابو الرب نے بتایا کہ سعودی عرب نے فلسطینی کمپنیوں کو عمرہ کے سیزن کے دوران کام کرنے کے معاہدے حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

عمان میں سعودی عرب کے قونصل جنرل فہد الراشدی سے ملاقات کے دوران ، موجودہ سال کے لیے عمرہ سیزن کے انتظامات اور وزارت حج اور صحت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے طریقہ کار کے مطابق حجاج کے باہر نکلنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں