سید علی گیلانی

سید علی گیلانی آزادی کا خواب لے کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے’ شوبز شخصیات

لاہور( گلف آن لائن)شوبزشخصیات نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کے ہیرو سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لے کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے،یقین ہے کہ کشمیری قوم ان کی جدوجہد میں تعطل نہیں آنے دے گی او ر آزادی کیلئے اپنی تحریک جاری و ساری رکھے گی ۔ سینئر اداکارہ قوی خان ،مصطفی قریشی، شفقت چیمہ،ندیم بیگ، غلام محی الدین، بہار بیگم ، شان ، افضل خان،صبا پرویز،ماریہ واسطی،فہد مصطفی،دانش تیمور نے اپنے بیانات میں کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی شناخت اور آزادی کے لیے لازوال جدوجہد کی ،

دنیا میں جب جب آزادی کی پرامن تحریکوںکی تاریخ لکھی جائے گی اس میں سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی قوم جرات مندانہ جدوجہد پر علی گیلانی کو سلام پیش کرتی ہے ، ان کے الفاظ یاد ہیں ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہماراہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آزادی کی تحریک کے ہیرو کے دنیا سے چلے جانے پر سوگ میں ہے ، شوبز شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں