اسلام آباد ہائی کورٹ

چھ ستمبر سے دس ستمبر تک چار ججز سنگل بینچ میں کیس سنیں گے، ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق چھ ستمبر سے دس ستمبر تک چار ججز سنگل بینچ میں کیس سنیں گے۔ رجسٹرار آفس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز روسٹر جاری کیا،چھ ستمبر سے دس ستمبر تک چار ججز سنگل بینچ میں کیس سنیں گے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے،

چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سنگل بنچ کے لیے دستیاب ہونگے،جسٹس محسن اختر کیانی صرف 8 ستمبر کو کیس سنیں گے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی 8 ستمبر کو سپیشل ڈویژن بنچ میں کیس سنیں گے،سپیشل ڈویژن بنچ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر 8 ستمبر کو سماعت کرے گا،آئندہ ہفتے چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ کیس سنے گا ،لارجر بینچ بننے کی صورت میں سماعت جمعرات کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں