ریشم

اپنے غم اپنے اندر ہی چھپا کر رکھنے چاہئیں ،خود کو خود سے ہمدرد ی کرنی چاہیے ‘ ریشم

لاہور(گلف آن لائن )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی کو کیا معلوم کہ جو شخص بظاہر ہنستا مسکراہتا نظر آرہا ہے اس نے اپنے اندر کتنے غم چھپا رکھے ہوں ،بعض دفعہ آپ کو اپنے قریبی ہی دکھ دیتے ہیں اور میں اسے خوش قسمتی سمجھتی ہوںکہ آپ کے سامنے ان کے چہرے عیاں ہو جاتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جس کسی نے آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دی ہو اس کا احسان کبھی نہ بھولیں اور اس سے آپ کے خاندان کی شناخت ہوتی ہے ۔

میری بہن نے ہماری لئے بڑی محنت کی اور اگر مجھے جوعزت و مقام ملا ہے اس میں میری بہن کا کلیدی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ خوش رہتی ہوں کیونکہ کسی کو دکھ بتانے سے وہ کم نہیں ہوتے ،اپنے غم اپنے اندر ہی چھپا کر رکھنے چاہئیں اورخود کو خود سے ہمدرد ی کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں