عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1828ڈالر ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1828ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار300روپے ہو گئی جبکہ 1115روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت96ہزار280روپے ہو گئی ۔

ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا11ڈالر مہنگا ہوا جبکہ اسی مدت میں ایک تولہ سونا1300روپے اور دس گرام سونا1115روپے مہنگا ہو ا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں