اسلام آباد (گلف آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژکرنے کے درپے ہیں ،اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔اپنے بیان میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانی کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ڈپٹی اسپیکر نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کہ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔