پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 39 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ

کراچی(گلف آن لائن)آئل انڈسٹری کے اعداد شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 39 لاکھ میٹرک ٹن رہی جب کہ ڈیزل کی کھپت 18 فیصد اضافے سے تقریبا 18 لاکھ میٹرک ٹن، پٹرول کی کھپت 10 فیصد اضافے سے 15 لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن اور فرنس آئل کی فروخت 59 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 78 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خدمات کے شعبے میں ترقی اور برآمدات بڑھنے کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب مہنگی ایل این جی ہونے کے باعث فرنس آئل زیادہ درآمد ہوا، یہی وجہ ہے کہ دو ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں