حیدر علی

پیرالمپکس میں گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں، حیدر علی

ٹوکیو (گلف آن لائن)جاپان میں منعقدہ پیرالمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی نے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔ایک انٹرویومیں گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہے، میرا خواب تھا میں پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ اپنے نام کروں۔

انہوںنے کہاکہ پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا ہوگیا، اس گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔حیدر علی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی وجہ سے ہی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا اور امید ہے پاکستانی قوم مجھے اسی طرح سپورٹ کرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ مجھے شروع سے ہی کھیلوں کا بہت شوق تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت سی مشکلات پیش آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں