شہروز سبزواری

سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے، شہروز سبزواری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بیٹی نورے سے متعلق سابق اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔شہروز سبزواری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔بیٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ نورے اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اس کی بہت اچھی تربیت کررہی ہیں۔

شہروز سبزواری نے کہاکہ میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں، انجوائے کرتا ہوں لیکن نورے کی جو اصل تربیت ہورہی ہے وہ سائرہ کررہی ہے۔اداکار نے کہا کہ نورے کو ابھی میری باتیں ٹھیک سے سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ نورے زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ ہی گزارتی ہے۔شہروز سبزواری نے کہا کہ ماں، ماں ہوتی ہے اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں