مسعود اختر

اسٹیج ، ٹی وی اور فلم بنانے والے اس کا اصل مقصد بھول گئے ہیں ‘ مسعود اختر

لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکارمسعود اختر نے کہا ہے کہ اسٹیج ، ٹی وی اور فلم بنانے والے اس کا اصل مقصد بھول گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کسی کو معیاری اسکرپٹ اورمعاشرے کی اصلاح کے پہلو سے کوئی غرض نہیں رہا ۔ ایک انٹر ویو میں مسعود اخترنے کہا کہ جب ہم سینئر دوست کہیں مل بیٹھتے ہیں تو ماضی کے اسٹیج ، ڈرامے اورفلموں کو موضوع بحث بناتے ہیں اوراس دور کا اور آج کے دور کا موازنہ کرتے ہیں تو دھاڑیں مار مارکر رونے کو دل کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ایسے میڈیم ہیں جن کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کی تربیت کر سکتے تھے لیکن آج الٹ ہو رہا ہے ،ڈراموں میں معاشرے کے صرف ایک خاص طبقے کی کہانی بتاء جاتی ہے جس کے پاس ہر طرح کے وسائل ہیں اور جن کے پاس وسائل نہیں ہیں جب ان کے بچے یہ کہانیاں دیکھتے ہیں تو احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں جس سے معاشرے میں بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔ ہم اپنے ڈراموںمیں یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ جتنی چادر ہے اتنے پائوں پھیلانے چاہئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں