ٹیکسٹائل

اگست 2021 میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، کاٹن کے کپڑے، چاول، جرسیوں کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)اگست 2021 میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، کاٹن کے کپڑے، چاول، جرسیوں کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ۔ وزارت تجارت کے مطابق پھل، سبزیوں اور ٹی شرٹس کی برآمدات میں اگست 2020 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ،سرجیکل آلات، مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، سیمنٹ، ٹینٹس اور لکڑی سے بنی ہوئی اشیاء کی برآمد میں کمی ہوئی ،امریکہ، برطانیہ، چین، نیدرلینڈز، جرمنی اور اسپین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ،

افغانستان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سنگاپور اور چیک ریپبلک کو پاکستانی برآمدات میں کمی ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق خدمات کی برآمدات میں جولائی 2020 کے مقابلے میں جولائی 2021 میں 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2021 میں خدمات کی برآمدات 48 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رہیں، جولائی 2020 میں خدمات کی برآمدات 45 کروڑ 40 کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں