سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ ، اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی خوردبرد سے متعلق سزا کیخلاف اپیل منظور

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی خوردبرد سے متعلق سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی خوردبرد سے متعلق سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے انور علی کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم کو نیب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم پر پرانی سبزی منڈی میں مالی خرد برد کرنے کا الزام عائد تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں