عمران اشرف

صرف اللہ تعالی کی خوشنودی چاہیے، عمران اشرف

کراچی (گلف آن لائن)اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ صرف اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتاہوں ۔عمران اشرف نے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساحل کے کنارے کھڑے ہیں اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں اللہ تعالی سے سودے بازی نہیں کرتا، مجھے اس سے صلہ نہیں بلکہ اس کی خوشنودی چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی نے مجھے جو دیا ہے اگر میں ساری زندگی بھی اس کا شکر ادا کروں تو کم ہے۔عمران اشرف کی معنی خیز پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد بہت پسند کر رہی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین ان کی یہ پوسٹ لائیک کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں