اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب پھر این آر او کی بات ، گھبراہٹ اور خوف ، خیر تو ہے ،عمران صاحب کیا این آر او نہیں مل رہا آپ کو ؟ تین سال ختم ہو گئے عمران صاحب آپ کی این آر او، این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ طاقت ور آٹا چینی چور آپ کے سائے تلے محفوظ ہیں ،طاقت ور دوائی مافیا آپ کے این آر او کے نتیجے میں محفوظ ہے ،بجلی گیس اور رنگ روڈ مافیا آپ کے این آر تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے،مہذب معاشرے میں وزیراعظم عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی پہ ڈاکہ نہیں ڈالتے۔ انہوںنے کہاکہ مہذب معاشرے میں وزیراعظم بہنوں بیٹیوں اور بزرگوں کو انگوٹھوں کے نشان سے ایک کلو چینی کی قطاروں میں کھڑا نہیں کرتے،مہذب معاشروں کا وزراعظم جھوٹ نہیں بولتا،مہذب معاشروں کا وزراعظم حسد اور بغض کا شکار نہیں ہوتا۔
انہوںنے کہاکہ مہذب معاشروں میں پارلیمان اور اظہارِ رائے کا گلا بند نہیں کیا جاتا،انصاف پر عمران صاحب کا یقین ہوتا تو آٹا چینی چوری پر قانون کا سامنا کرتے ،باقتور اگر قانون سے اوپر نہ ہوتا تو آپ کھربوں روپے کے غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس میں 7 سال سے مفرور نہ ہوتے ،ملک اب صرف آگے تب بڑھے کا جب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے شکنجے سے نکلے گا،آج سب طاقتور آٹا چینی بجلی گیس چور سب قانون سے اوپر ہیں،عمران صاحب ماضی کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ، سستی آٹا چینی گیس نجلی، مفت دوائی دی،ماضی کی حکومت نے پاکستان کی حکومتیں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومت نے عوام امن ، روزگار ، ہسپتال سکول کالج یونیورسٹیاں دیں ،ماضی کی حکومت نے عوام کو نوجوان کو سیپیک دیا،ماضی کی حکومت نے عوام کو موٹر وے ، پبلک ٹرانسپورٹ ، میٹرو ، اورنج ٹرین دی آپ نے 120 ارب کے کھڈے دئیے ،ماضی کی حکومت نے 5.8 فیصد ترقی دی اور آپ نے ترقی کی شرح منفی 0.4 فیصد کی ،16000ہزار ارب کا قرضہ ،پچاس لوگ بے روزگار کرنے وال ماضی کی حکومتوں سے سوال کر رہا ہے ،ماضی کی حکومت نے عوام کو 52 روپیہ کلو چینی سی آپ نے 120 روپیہ کلو کی ،ماضی کی حکومت نے عوام کو 35 روپیہ کلو آٹا دیا اور آپ نے سو روپے روپیہ کلو آٹا دیا ،ماضی کی حکومت سے سوال کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں